December 08, 2019

انقلابی شاعر غدر نے سرکاری ملازمت کے لئے دی درخواست

انقلابی شاعر غدر نے سرکاری ملازمت کے لئے دی درخواست

حیدرآباد-4 دسمبر( اردو لیکس) انقلابی شاعر و گلوکار اور سماجی کارکن غدر نے تلنگانہ سمسکرتیکا ساراتھی (ٹی ایس ایس) میں ملازمت کے لئے درخواست دی ہے۔حکومت نے سرکاری اسکیمات اور پروگراموں کی تشہیر کے لئے فنکاروں کی خدمات حاصل کرتے ٹی ایس ایس قایم کی ہے ٹی ایس ایس 25 نومبر سے ثقافتی فنکاروں ، گلوکاروں اور ماسٹرز کے لئے انٹرویو لے رہی ہے۔ غدر  نے بھی ٹی ایس ایس میں ملازمت کے لئے درخواست دی ہے بتایا گیا ہے کہ غدر نے ٹی ایس ایس کی بھرتی کمیٹی کے سکریٹری شیوا کمار سے ملاقات کی اور اپنی درخواست پیش کی۔ اپنی ملازمت کی درخواست میں  غدر نے بتایا کہ ان کی عمر 73 سال ہے اور اس کے پاس ٹی ایس ایس میں جمع کروانے کے لئے کوئی سند نہیں ہے۔ پھر بھی انہوں نے کمیٹی کے سیکرٹری سے درخواست کی کہ وہ ان کی درخواست پر غور کریں۔

Post source : Urduleaks