December 08, 2019

حیدرآباد میٹرو ریل میں خاتون مسافرین اب اپنے ساتھ یہ بھی رکھ سکتے ہیں

حیدرآباد میٹرو ریل میں خاتون مسافرین اب اپنے ساتھ یہ بھی رکھ سکتے ہیں

حیدرآباد- 4 دسمبر( اردو لیکس) حیدرآباد میٹرو ریل نے خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ حیدرآباد میٹرو ٹرین میں سفر کے دوران خواتین کو اپنے ساتھ کالی مرچ اسپرے لے جانے کی اجازت دی ہے پہلے ہی بنگلور میٹرو نے خواتین کو پیپر اسپرے کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ حیدرآباد میٹرو نے بھی یہی راستہ اختیار کیا ہے۔اس سلسلہ میں میٹرو ریل کے مینجنگ ڈائریکٹر این وی ایس ریڈی نے احکامات جاری کئے ہیں دیشا قتل واقعہ کے بعد خواتین بالخصوص لڑکیوں میں پائی جانے والے عدم تحفظ کے خوف کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے 

Post source : Urduleaks