December 03, 2020

ججس کے تقررات کے خلاف تلنگانہ میں وکلا کا عدالتوں سے بائیکاٹ

تلنگانہ بھر میں وکلا نے پیر کے روز عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوے ججس کے تقررات کے عمل کو روک دینے کا مطالبہ کیا.حیدراباد کے نامپلی عدالت میں سینکڑوں وکلا نے کافی احتجاج کیا.وکلا کی جے اے سی کے لیڈرس نے الزام لگایا کہ آندھرا کے ججس کو تلنگانہ کی عدالتوں میں تقرر کیا جارہا ہے انھوں نے دھمکی دی کہ منگل سے احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوے عدالتوں کو مقفل کردیا جاے گا اور عدالت کے کمرے ججس کے علاوہ عملہ کو داخل ہونے نہیں دیا جاے گا.انھوں نے کہا کہ 13 جون کو چلو ہائی کورٹ پروگرام منظم کیا جاے گا.