October 30, 2020

دبنگ 3 کا پروموشن۔ حیدرآباد میں سلمان خان

دبنگ 3 کا پروموشن۔ حیدرآباد میں سلمان خان

حیدرآباد 18 دسمبر ( اردو لیکس) بالی ووڈ اسٹارسلمان خان اپنی نئی فلم دبنگ 3 کے پروموشن کے سلسلے میں آج حیدرآباد پہنچے۔ ان کےہمراہ فلم کی ہیروئن سوناکشی سنہا اورفلم ڈائرکٹرپربھو دیوا بھی موجود تھے ۔ یہ فلم ہندی کے ساتھ ہی ساتھ تلگو زبان میں 20 ڈسمبرکو ریلیز ہونے والی ہے۔ حیدرآباد میں فلم کے پروموشن اورپری ریلیزکی تقریب میں تلگو فلم اداکار وینکٹیش کے علاوہ رام چرن اوردوسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پردبنگ 3 کا تلگو ٹریلربھی جاری کیا گیا۔سلمان خان نے کہا کہ وہ حیدرآباد آمد پرخوشی محسوس کررہے ہیں۔ انھوں نے شائقین کی خواہش پرتلگوزبان میں ڈائلاگس ادا کئے۔

Post source : urduleaks