اسپشل اسٹوری

میری چپل گم ہوگئی ڈھونڈ کر دو۔ریلوے حکام کو مسافر کا ٹویٹ

ورنگل: عام طور پر ٹرین میں سوار ہونے کے دوران زیورات اور رقم کے گم ہونے کی شکایتیں آتی رہتی ہیں لیکن ایک شخص نے ٹوئٹر پر ریلوے حکام سے شکایت کی کہ ٹرین میں سوار ہوتے وقت اس کی چپل کہیں گر گئی لہٰذہ اسے چپل ڈھونڈ کر واپس کی جائے۔ یہ واقعہ ورنگل ضلع کے قاضی پیٹ ریلوے جنکشن پر پیش آیا۔ریلوے پولیس کے مطابق جنگاوں ضلع اسٹیشن گھن پور کا ایک مسافر جمعرات کو کاکتیہ ٹرین میں سوار ہو رہا تھا کہ اسکا چپل پھسل کر گر پڑا۔ مسافر نے ٹویٹر پر حکام سے اس معاملے کی شکایت کی جس کے ساتھ ہی ریلوے بورڈ اور سیکورٹی حکام کو متعلقہ محکمے کے عملے کی جانب سے مسافر کے مسلہ کی یکسوئی کے احکامات جاری کیے گئے۔ آر پی ایف پولیس نے ہفتہ کی رات مسافر کی چپل ڈھونڈ کر اس  کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button