July 07, 2020

کرنسی نوٹ کا پتہ چلانے والا آر بی آئی کا موبائل ایپ

کرنسی نوٹ کا پتہ چلانے والا آر بی آئی کا موبائل ایپ

ممبئی -2 جنوری( اردو لیکس)  ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کم بینائی رکھنے والوں کے لئے کرنسی نوٹ کا پتہ لگانے کے لئے ایک نئی سہولت متعارف کی ہے آر بی آئی نے MANIکے نام سے ایک موبائل ایپلیکیشن متعارف کیا ہے۔  اس کا افتتاح آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتھا داس نے کیا۔ آر بی آئی عہدیداروں نے بتایا کہ یہ ایپلیکیشن ایسے لوگوں کے لئے بنائی گئی ہے کہ جن لوگوں کی آنکھوں کی روشنی کم ہوتی ہے ان کو نوٹ کا پتہ لگانا آسان ہوتا ہے ایک بار ایپ انسٹال ہوجانے کے بعد ، یہ آف لائن کام کرے گی۔ اینڈروئیڈ اور آئی فون صارفین اسے مفت میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ کیمرہ کی مدد سے کرنسی نوٹ اسکان کرنے کے بعد یہ ایپ   ہندی یا انگریزی زبان میں جواب دے گا ۔

Post source : Urduleaks