July 07, 2020

بودھن میں خزانہ تلاش کرنے والے چار افراد گرفتار

بودھن میں خزانہ تلاش کرنے والے چار افراد گرفتار

نظام آباد -4 جنوری ( اردو لیکس) بودھن کے گادے گلی  برہمن گلی ، میں آدھی رات کو خزانہ کی تلاش میں کھدائی کرنے والے افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گادے گلی کے شیکھر نامی شخص کو شبہ تھا کہ اس کے مکان میں خزانہ ہے اور کچھ عرصے سے وہ گھر میں دفینہ پائے جانے کا خواب بھی دیکھ رہا تھا خزانہ کو حاصل کرنے کے لئے اس نے تین افراد کا تعاون لیا اور مکان کے ایک حصے میں کھدائی کی ۔شیکھر کے پڑوسیوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے شیکھر کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے  شیکھر کے ساتھ تعاون کرنے والے مہاراشٹر کے گوپی کرشنا ، حبیب حسین اور شیخ معین الدین کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔ 

Post source : Urduleaks