January 21, 2020

جے این یو حملہ کی قیادت کومل شرما نے کی تھی؟

جے این یو حملہ کی قیادت کومل شرما نے کی تھی؟
Photo Credit To Social media

نئی دہلی -6 جنوری ( اردو لیکس)  جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اتوار کی شام ہاسٹل میں توڑ پھوڑ اور طلبا و اساتذہ پر لاٹھیوں اور لوہے کی راڈس سے حملہ کرنے والے غنڈوں میں ایک کی شناخت ہوئی ہے یونیورسٹی کے طلباء نے اے بی وی پی لیڈر کومل شرما کی حیثیت سے ایک حملہ آور کی شناخت کی ہے جس نے چہرہ پر ماسک پہن کر دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہاسٹل میں طلبا پر حملہ کیا تھا طلبا نے کومل شرما کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے جس میں واضح طور پر ظاہر ہورہا ہے کومل شرما کے اس حملہ کی قیادت کی تھی اسی دوران پولیس نے یونیورسٹی میں پیش آئے حملے کے واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اس حملہ میں 27 افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں طلبا اور اساتذہ شامل ہیں 

Post source : Urduleaks