January 21, 2020

عادل آباد ضلع میں گرلز ہاسٹل کے وارڈن کی گھناونی حرکت

عادل آباد ضلع میں گرلز ہاسٹل کے وارڈن کی گھناونی حرکت

عادل آباد-6 جنوری( اردو لیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں ایک گریجن گرلز ہاسٹل کے وارڈن نے ایک ایسی گھناونی حرکت کی ہے جس پر اس وارڈن کی کافی پٹائی ہوئی۔ضلع کے بوتھ منڈل مستقر در واقع ہاسٹل کا وارڈن گزشتہ چند ماہ سے ہاسٹل میں قیام کرنے والی آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا اتوار کے روز ہاسٹل وارڈن نے تو حد کردی اور مذکورہ طالبہ کو بوسہ لینے اس کے باتھ روم میں گھس گیا۔ وارڈن کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر طالبہ نے اس واقعہ کی افراد خاندان کو اطلاع دی ۔جس پر طالبہ کے ارکان خاندان ہاسٹل پہنچ گئے اور کافی وارڈن کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔اسی دوران وارڈن وہاں پہنچ گیا اور طالبہ کے رشتہ داروں نے اس پر حملہ کرتے ہوئے کافی پٹائی کی ۔پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Post source : Urduleaks