July 07, 2020

شاتاواہانہ یونیورسٹی کریم نگر کے نتائج جاری

شاتاواہانہ یونیورسٹی کریم نگر کے نتائج جاری

کریم نگر-10 جنوری( اردو لیکس) شاتاواہانہ یونیورسٹی کریم نگر کے ڈگری سمسٹر امتحانات کے نتایج جاری کردیئے گئے ہیں یونیورسٹی کےرجسٹرار پروفیسر امیش کمار اور امتحانات کے کنٹرولر اچاریہ ٹی بھارت نے جمعرات کے روز  یونیورسٹی کے ڈگری سیمسٹر کے نتائج جاری کیے۔ سی بی سی ایس سمسٹر کے فرسٹ میں35،443 طلبا  میں 14،376 طلباء (41 فیصد) کامیاب ہوئے ۔ تھرڈ سمسٹر کے 29،071 طلباء میں اور 14،124 (49 فیصد) پاس ہوئے۔ پانچویں سمسٹر میں 21،451 طلباء نے امتحان لکھا جن میں19489 پاس ہوئے (49 فیصد) ہیں کہ متعلقہ کالج سے اس ماہ کی 18 تاریخ تک دوبارہ جانچ دوبارہ کی امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ طلبا جوابی بیاض کی نقل حاصل کرنے  8 فروری تک درخواست دیں۔

Post source : Urduleaks