March 30, 2020

ورنگل کے ہنمکنڈہ میں جنونی عاشق نے کاٹ دیا لڑکی کا گلا

ورنگل کے ہنمکنڈہ میں جنونی عاشق نے کاٹ دیا لڑکی کا گلا

ورنگل-10 جنوری( اردو لیکس)ضلع ورنگل اربن کے ہنمکنڈہ کے رام نگر میں  ایک جنونی عاشق نے نوجوان لڑکی کا گلا کاٹ کر اسے بے دردی سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ،  رام نگر کا شاہد نامی نوجوان ایک مقامی مٹن شاپ میں کام کرتا ہے۔ اور وہ ایم بی اے کی طالبہ ہراتی (26) سے محبت کرتا تھا۔ کچھ دنوں سے ان دونوں میں جھگڑے چل رہے تھے اسی مسئلہ پر ہراتی جمعہ کے روز رام نگر میں واقع شاہد کے اپارٹمنٹ گئی تھی۔ جہاں ان دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا، شاہد کو شبہ تھا کہ اس کی معشوقہ کسی اور کے عشق میں پڑ گئی ۔شاہد نے لڑکی پر چھری سے اس کا گلا کاٹ دیا  اور وہ وہاں سے فرار ہوگئی تھی۔ اور ہراتی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔  حملے کے بعد ملزم اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا

Post source : Urduleaks