January 21, 2020

حیدرآباد کے معطل شدہ انسپکٹرکے گھرپراے سی بی کا دھاوا

حیدرآباد کے معطل شدہ انسپکٹرکے گھرپراے سی بی کا دھاوا

حیدرآباد 11 جنوری (اردولیکس) جوبلی ہلز کے معطل شدہ انسپکٹرپولیس کے گھرمیں آج اے سی بی کےحکام نے دھاوا کیا۔ جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے ایک سب انسپکٹرکومحکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے پچاس ہزارروپئے رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا تھا۔ سب انپسکٹرنے یہ بیان دیا تھا کہ اس نے انسپکٹربلونتیا کی ہدایت پررشوت کی رقم وصول کی ہے جس کے بعد انسپکٹرکے خلاف اے سی بی نے کیس درج کرلیا تھا اوروہ مفرورتھا۔ کل اس نے خودسپردگی اختیارکی جس کے بعد اے سی بی کے عہدیداروں نے آج اس کے اوراسکے رشتہ داروں کے مکانات پرچھاپے مارے۔ انسپکٹرپولیس پرسٹلمنٹ کروانے کے علاوہ ڈرادھمکاکررقم وصول کرنے کے الزامات ہیں۔

Post source : urduleaks