March 30, 2020

بجاج کمپنی کی الیکٹرک چیتک کل سے مارکیٹ میں

بجاج کمپنی کی الیکٹرک چیتک کل سے مارکیٹ میں

حیدرآباد -13 جنوری ( اردو لیکس) ایک طویل عرصے کے بعد ہندوستانی مارکیٹ میں بجاج چیتک کا نیا ماڈل کل منگل کو متعارف ہونے والا ہے عصری ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے سرے سے تیار کی جانے والی چیتک اسکوٹر کل ممبئی میں لانچ کی جائے گی۔ بجاج کمپنی نے اپنی اس نئی گاڑی کو الیکٹرک چیٹک (ای چیتک) کا نام دیا ہے

نئی چیتک  متاثر کن ڈیزائن ، رنگ اور نفیس خصوصیات کے ساتھ پیش کی جانے والی ہے۔ الیکٹرک چیتک میں اسمارٹ فیچرز جیسے ڈیٹا مواصلات ، سیکیورٹی ، صارف کی تصدیق وغیرہ انسٹال کردیئے گئے ہیں۔ بجاج الیکٹرک چیٹک کو تقریبا 1 ہزار افراد کی ٹیم نے 2 سال میں ڈیزائن کیا ہے یہ اسکوٹر ایک مرتبہ چارج کرنے پر95 کلومیٹر کا میلیج دے گی ۔اس اسکوٹر کو مکمل چارج کرنے میں 5 سے 6 گھنٹے لگتے ہیں۔ تیز چارج کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ بیٹریاں تبدیل کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔ یہ اسکوٹر پونے کے قریب بجاج پلانٹ میں تیار ہورہے ہیں ۔ یہ اسکوٹر پہلے پونے اور بنگلور میں فروخت کے لئے دستیاب رہیں گے ۔ اسکوٹر کی ایکس شوروم کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

Post source : Urduleaks