January 21, 2020

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو کتوں کی طرح گولی مار دی جائے گی

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو کتوں کی طرح گولی مار دی جائے گی

کولکتہ -14 جنوری ( اردو لیکس) مغربی بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو  گولی مار دی جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ عوامی ملکیت کو نقصان پہنچانے والوں کو اترپردیش کی طرح گولی مار دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ چیف منسٹر ممتا بنرجی کی پولس نے ان لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جنھوں نے عوامی ملکیت کو نقصان پہنچایا تھا۔ اتر پردیش، آسام اور کرناتک میں ہماری حکومتوں نے ایسے لوگوں کو کتوں کی طرح مارا ہے۔ دلیپ گھوش نے مزید یہ بھی کہا کہ ’’آپ یہاں آئیں گے، ہمارا کھانا کھائیں گے اور یہاں رہ کر عوامی ملکیت کو نقصان پہنچائیں گے۔ کیا یہ آپ کی زمینداری ہے؟ ہم آپ کو لاٹھی سے پیٹیں گے، گولی مار دیں گے، جیل میں بند کر دیں گے۔‘‘

Post source : Urduleaks