January 21, 2020

مکتھل کے کلوال موضع میں کچرے دان کی تقسیم

مکتھل کے کلوال موضع میں کچرے دان کی تقسیم

اوٹکور-14 جنوری( اردو لیکس)مکتھل حلقہ کے منڈل نروا موضع کلوال میں محلہ جات کی صاف و صفاٸی کیلٸے ہر گھر دو دو کچرے دان کی ٹوکریاں و پودوں کی تقسیم مستقر سرپنچ مہیشورما کے ہاتھوں عمل میں آٸی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر گھر کے اطراف و اکناف میں جہاں کہیں بھی گندگی کچرا نظر آٸے تو فورا کچرے دان کی ٹوکریوں میں ڈال کر کچرے کے رکشہ میں ڈالا جاٸے۔اسی طریقے سے شجر کاری و پودوں کی ہر شخص ذمہ داری لیتے ہوٸے کو اگانے کے بعد اس کی حفاظت کی جاۓ۔اس موقع پر گرام پنچایت سکریٹری اور دیگر موجود تھے۔

Post source : Urduleaks