January 21, 2020

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کیرالا حکومت سپریم کورٹ سے رجوع

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کیرالا حکومت سپریم کورٹ سے رجوع

نئی دہلی-14 جنوری( اردو لیکس)کیرالا حکومت نے سپریم کورٹ میں متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ایک عرضی داخل کی ہے سی اے اے کو چیلنج کرنے والی کیرالہ پہلی ریاست بن گئی۔ کیرالا حکومت نے یہ استدعا آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت ایک اصل مقدمہ کے طور پر دائر کی  ہے جس میں سپریم کورٹ کو حکومت ہند اور ایک یا زیادہ ریاستوں کے مابین تنازعات سننے کا اختیار دیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت مساوات کے حق ، آرٹیکل 21 کے تحت زندگی کے حق اور آرٹیکل 25 کے تحت مذہب پر عمل کرنے کی آزادی کی خلاف ورزی کرتی ہے۔اس میں دلیل پیش کی گئی ہے کہ سی اے اے امتیازی سلوک برتتا ہے کیونکہ اس میں اقلیتوں کے صرف ایک طبقے کا احاطہ کیا گیا ہے

Post source : Urduleaks