January 21, 2020

شہریت ترمیمی قانون پر ستیہ ناڈیلہ نے دیا بڑا بیان!

شہریت ترمیمی قانون پر ستیہ ناڈیلہ نے دیا بڑا بیان!

حیدرآباد-14 جنوری ( اردو لیکس) مائیکرو سافٹ کمپنی کے سی ای او ستیہ ناڈیلہ نے شہریت ترمیمی قانون پر جاری مظاہروں اور احتجاج پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے انہوں نے کہا کہ  ہندوستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ افسوس کی بات ہے ، خوشی ہوگی اگر ایک دن بنگلہ دیشی تارکین وطن انفسوس کا سی ای او بن گیا۔ستیہ ناڈیلہ نے کہا کہ ہر ملک کو اپنی سرحد قائم کرنے ، سلامتی اور امیگریشن پالیسیاں طے کرنے کا حق ہےمیری امید ایک ایسے ہندوستان سے ہے جہاں ایک تارکین وطن اپنی زندگی کا اچھا آغاز کرے اور ہندوستانی معاشرے کو فائدہ پہنچائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویب سائٹ کے ایڈیٹر بین اسمتھ نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ۔ستیہ ناڈیلہ کا تعلق حیدرآباد سے ہے انھوں نے اسمتھ سے اپنی کثیر الثقافتی جڑوں پر بھی بات کی۔ نڈیلا نے کہا مجھے اس جگہ پر فخر ہے جہاں سے مجھے اپنا ثقافتی ورثہ ملا ہے۔ میں حیدرآباد میں پلا بڑھا ہوں۔ میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ یہ جگہ پروان چڑھنے کے لئے بہترین ہے۔ ہم عید مناتے تھے ، ہم کرسمس اور دیوالی بھی مناتے تھے – یہ تینوں تہوار ہمارے لئے بڑے تہوار ہیں۔

Post source : Urduleaks