July 05, 2020

سادھوی پرگیہ کواردوزبان میں لکھے خط سےپھیلی سنسنی

سادھوی پرگیہ کواردوزبان میں لکھے خط سےپھیلی سنسنی

بھوپال 14 جنوری (اردولیکس) متنازعہ بیانات کیلئے مشہوربی جے پی خاتون رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو کسی نے اردوزبان میں چٹھی لکھی جس کے ساتھ ہی سنسنی پھیل گئی۔ زرائع کے مطابق سادھوی کوروانہ کردہ چٹھی کے ساتھ وزیراعظم، وزیرداخلہ، یوگی آدیتیہ ناتھ، سادھوی اورقومی سلامتی کے مشیراجیت دوول کی تصاویربھی ہیں جن پرکراس کا نشان لگایا گیا ہے۔ ان تمام کے ساتھ مشتبہ پاوڈربھی بھجوایا گیا ہے۔ سادھوی کے اسٹاف نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ ایف ایس ایل کے حکام نے یہ سارامواد ضبط کرلیا۔ پولیس نے اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ گمنام افراد نے یہ مواد ھجوایا ہے اورپولیس پورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ سادھوی کا کہنا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

Post source : urduleaks