January 21, 2020

بلدی انتخابات میں پارٹی بی فارم نہ ملنے پر ٹی آر ایس کارکن نے کی خودکشی کی کوشش

بلدی انتخابات میں پارٹی بی فارم نہ ملنے پر ٹی آر ایس کارکن نے کی خودکشی کی کوشش

حیدرآباد-14 جنوری( اردو لیکس)تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کا بی فارم نہ ملنے پر ایک امیدوار نے خودسوزی کی کوشش کی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میڑچل میں پیش آیا۔تلنگانہ میں بلدیات اور کارپوریشنس کے انتخابات ہورہے ہیں۔میڑچل کے 14ویں وارڈ سے وجئے نامی شخص نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس نے کہا کہ اس کویقین تھا کہ اس کو حکمران جماعت کا بی فارم حاصل ہوگاتاہم لمحہ آخر میں دوسرے امیدوار کو بی فارم دے دیا گیا جس پروہ کافی مایوس ہوگیا۔وجئے نے اسی مایوسی کے عالم میں  امبیڈکرکے مجسمہ کے قریب آج صبح  اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی تاہم پولیس نے اس کو ایسا کرنے سے باز رکھا۔

Post source : Urduleaks