January 21, 2020

مہاراشٹر کے اسکولوں میں سی اے اے کی تائید میں جلسوں کی اجازت نہیں

مہاراشٹر کے اسکولوں میں سی اے اے کی تائید میں جلسوں کی اجازت نہیں

ممبئی-14 جنوری( اردو لیکس)مہاراشٹرا حکومت نے اسکولوں میں سی اے اے کی تائید میں جلسے اور اجلاس کی اجازت سے انکار کردیا ہے گذشتہ ہفتے ممبئی کے ایک اسکول میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی حمایت میں منعقدہ بی جے پی کے اجلاس کے تناظر میں ایک سرکولر جاری کیا ہے۔محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ کہ وہ اسکولوں میں کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہ دیں۔ مہاراشٹرا کے اسکول ایجوکیشن کے وزیر ورشا گائکواڈ نے متعلقہ اضلاع اور ضلع پریشد کے عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسکولوں میں سی اے اے سے متعلق مہم اور سیاسی کانفرنس منعقد نہ ہونے دیں ۔

Post source : Urduleaks