January 21, 2020

مکتھل کے نروا منڈل میں ہرن کو پولیس نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے حوالے کیا

مکتھل کے نروا منڈل میں ہرن کو پولیس نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے حوالے کیا

اوٹکور -14 جنوری ( اردو لیکس) مکتھل کے نروا منڈل موضع لنکال میں آج دوپہر کروا نرسپا نامی چرواہا جو اپنی بکریوں کو جنگل کی طرف لیجاتے وقت اسے بکریوں کے جھنڈ میں ایک ہرن جو اپنا راستہ بھٹک کر وہ سیدھا بکریوں کے جھنڈ میں داخل ہوا ۔چرواہا اس کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن میں دینے پر فورا پولیس وہاں پہنچ کر اس کو پکڑ کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔جنگلاتی عہدیداران کو اس واقعہ کی اطلاع دے کر ان کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر کانسٹیبلس بچیا’روی ناٸک’راجیشور ریڈی اور جنگلاتی عہدیدار چینپا’راجو اور بکریوں کے چرواہا نرسپا موجود تھے۔

Post source : Urduleaks