July 07, 2020

دہلی اسمبلی کے لئے عاپ کے 70 امیدواروں کا اعلان – 4 مسلم امیدوار بھی شامل

دہلی اسمبلی کے لئے عاپ کے 70 امیدواروں کا اعلان – 4 مسلم امیدوار بھی شامل

نئی دہلی -14 جنوری ( اردو لیکس) عام آدمی پارٹی (عاپ) نے منگل کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے اسمبلی کی تمام 70 نشستوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔8 فروری کو اسمبلی انتخابات کی پولنگ ہونے والی ہے چیف منسٹر اروند کیجریوال نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے جبکہ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا  پتپر گنج سے مقابلہ کریں گے۔70 امیدواروں میں 4 مسلم امیدوار بھی شامل ہیں ان میں حالیہ دنوں کانگریس سے عاپ میں شامل ہونے والے ماتیا محل اسمبلی کے رکن اسمبلی شعیب اقبال کا نام بھی شامل ہے جبکہ دیگر تین مسلم امیدواروں میں عمران حسین، عبدالرحمن اور حاجی یونس شامل ہیں 

Post source : Urduleaks