December 06, 2020

ٹی آر ایس کا ٹکٹ نہ ملنے پر رحیم نے کی خودکشی کی کوشش

ٹی آر ایس کا ٹکٹ نہ ملنے پر رحیم نے کی خودکشی کی کوشش

نلگنڈہ-14 جنوری ( اردو لیکس)سوریاپیٹ بلدیہ سے  ٹی آر ایس کا ٹکٹ  نہ ملنے پر پارٹی لیڈر عبدالرحیم کافی مایوس ہوگئے اور  اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی کوشش کی ۔تاہم مقامی افراد اور گھر والوں نے عبدالرحیم کو انتہائی اقدام سے باز رکھا۔بتایا گیا ہے کہ چند دن قبل ہی عبدالرحیم کانگریس سے ٹی آر ایس میں شامل ہوئے تھے اور وہ 39 ویں وارڈ سے ٹکٹ کے دعویدار تھے انہوں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ اور انتخابی مہم بھی شروع کردی تھی تاہم ٹی آر ایس پارٹی نے  رحیم  کے بجائے چیئرپرسن کی امیدوار سدھا رانی کو ٹکٹ دے دیا ۔جس پر برہم رحیم نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کی کوشش کی ۔

Post source : Urduleaks