February 25, 2020

اوٹکور میں ڈی ای او رویندر کا ضلع پریشد ہاٸی اسکول زکور کا اچانک دورہ

اوٹکور میں ڈی ای او رویندر کا ضلع پریشد ہاٸی اسکول زکور کا اچانک دورہ

اوٹکور -18 جنوری ( اردو لیکس)  اوٹکور میں ناراٸن پیٹ ضلع ڈی ای او رویندر کا دورہ اوٹکور کے ضلع پریشد ہاٸی اسکول زکور میں اچانک دورہ کیا اور اسکول کے تعلق سے ہیڈماسٹر سے تفصیلی جاٸزہ حاصل کیا۔ اسکول ہیڈماسٹر کے ہمراہ تمام جماعتوں کا معاٸنہ و مشاہدہ کیا اور اس موقع پر دسویں جماعت کے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوٸے کہاکہ عنقریب دسویں جماعت کے امتحانات میں محنت ومشقت کرتے ہوٸے اعلی نشانات حاصل کرتے ہوٸے اپنے ماں باپ و اساتذہ صاحبین کا اور اسکول کا نام روشن کرنے کا مشورہ دیا۔اس موقع پر ہیڈماسٹر بالراج’فضل الرحمن’محمد ابراہیم’محترمہ صبا بیگم ‘محترمہ کوثر سلطانہ محمدافضل نگری’محمد حسین کے علاوہ بی ایڈ کے ٹراٸنی ٹیچرس عبدالوسیم و محمد شبیر موجود تھے۔

Post source : Urduleaks