February 25, 2020

کل پلس پولیو پروگرام – اوٹکور میں شعور بیداری مہم

کل پلس پولیو پروگرام – اوٹکور میں  شعور بیداری مہم

اوٹکور -18 جنوری ( اردو لیکس)  ریاست بھر میں کل اتوار 19 جنوری کو پلس پولیو پروگرام منعقد ہونے والا ہے جس میں ریاست کے 38 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کی دوا پلائی جائے گی ۔اوٹکور مستقر میں گورنمنٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹر سریکانت ریڈی کی زیر نگرانی میں اسکولی بچوں کو لیکر ایک ریالی پلس پولیو بتاریخ 19 جنوری شعور بیداری مہم نکالی گٸی۔جس میں 0 سے 5 سال عمر کے بچوں کو پلس پولیو کے دو قطرے پلانے کے تعلق سے عوام میں شعور بیداری لاٸی گٸی اس موقع پر ڈاکٹر سریکانت ریڈی نے کہا کہ اپنے اپنے ننھے نونہالوں کو بیماریوں سے بچانے کیلٸے وہ پلس پولیو کا استعمال کریں یہ پلس پولیو بس اسٹانڈ گرام پنچایت سرکاری دواخانہ میں آشاورکرس کے ہاتھوں عمل میں لایا جاٸیگا۔اس موقع پر ڈاکٹر ہیمنت ریڈی اور آشاورکرس کے علاوہ شریک تھے۔

Post source : Urduleaks