February 26, 2020

کریم نگر میں مجلس نے کیا بی جے پی کو بے نقاب – سید غلام احمد حسین کی مسلم راے دہندوں سے درد مندانہ اپیل

کریم نگر میں مجلس نے کیا بی جے پی کو بے نقاب – سید غلام احمد حسین کی مسلم راے دہندوں سے درد مندانہ اپیل

کریم نگر -20 جنوری ( اردو لیکس)  کریم نگر سٹی کے مجلسی صدر جناب سید غلام احمد حسین نے کریم نگر لوک سبھا کے بی جے پی رکن بنڈی سنجے پر بلدی انتخابات میں کامیابی کے لئے فرقہ وارانہ کارڈ کھیلنے کا الزام عائد کیا ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غلام احمد حسین نے کہا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے ہندو ووٹوں کو متحد کرنے کے لئے ایک متنازعہ پمفلٹ جاری کیا ۔جس میں کہا گیا ہے کہ قدیم عیدگاہ سے متصل کلا بھارتی کی سڑک کو توسیع کرنا ہی بی جے پی کا اہم ایجنڈہ ہے مشتعل کرنے والے اس پمفلٹ میں کہا گیا کہ یہ جراتمند اقدام صرف بی جے پی سے ہی ممکن ہے مجلسی صدر نے کہا کہ کلا بھارتی کی سڑک کو توسیع کرنے کے نام پر کریم نگر کے قدیم عیدگاہ کو نشانہ بنانے کی منظم سازش کی جارہی ہے انہوں نے کریم نگر کے مسلم راے دہندوں سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹوں کو تقسیم ہونے سے بچاتے ہوئے کریم نگر کارپوریشن کے تمام مجلسی امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔تاکہ بی جے پی کے ناپاک عزائم کو روک سکیں ۔

Post source : Urduleaks