February 26, 2020

مانو میں سائنس کی تدریس پر ورکشاپ

حیدرآباد 20جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ  اردو ذریعہ تعلیم کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ بعنوان ”عملی کام کے ذریعہ سائنس کی تدریس“ کا 24 جنوری کو 10:00 بجے انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ ڈائرکٹر مرکز پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی کے بموجب اساتذہ اور ریسرچ اسکالرس کے لیے رجسٹریشن فیس 300 روپئے ہے۔ بیرونی شرکاءکے لیے قبل از وقت اطلاع دینے پر قیام کا انتظام کیا جائے گا۔ کوآرڈنیٹرس ڈاکٹر رضوان الحق انصاری سے فون نمبر 9490315023 یا ڈاکٹر افروز عالم سے 8885472844 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

Post source : pressnote