February 25, 2020

کانگریس چھوڑنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی

کانگریس چھوڑنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی

نظام آباد-20 جنوری( اردو لیکس) راجیہ سبھا کے رکن اور ٹی آر ایس لیڈر ڈی سرینواس نے کہا کہ کانگریس پارٹی چھوڑنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذلت اور توہین کی وجہ سے کانگریس کو چھوڑا تھا۔ ڈگ وجے سنگھ کی وجہ سے وہ کانگریس کو چھوڑے تھے۔ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ غیر ضروری طور پر سیاست پر بات کرنے سے بہت دور رہتے ہیں کیونکہ وہ خود غرضی کی سیاست نہیں چاہتے۔ڈی سرینواس نے  ٹی آر ایس پارٹی کو چیلنج کیا کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کریں۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کانگریس کی وجہ سے عمل میں آئی ،تلنگانہ کے قیام میں بی جے پی کی حمایت حاصل تھی۔ سنہرے تلنگانہ  کے نام کے والد ، بیٹا اور بیٹی لوٹ رہے ہیں 

Post source : Urduleaks