February 25, 2020

حیدرآباد میں طالب علم کو زخمی کرنے والا پرنسپل گرفتار

حیدرآباد میں طالب علم کو زخمی کرنے والا پرنسپل گرفتار

حیدرآباد-21 جنوری ( اردو لیکس)  تلنگانہ کے ایک ریسڈینشیل اسکول کے پرنسپل کو پولیس نے طالب علم کو مار کر زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔حیدرآباد کے سرور نگر میں واقع جیوتی با پھولے ریسیڈینشیل اسکول کے پرنسپل سبرامنیم نے 4 جنوری کو سریواستو نامی طالب علم کو اس وقت شدید زخمی کردیا جب سریواستو پانی کی بوتل لے کر ہاسٹل کی پہلی منزل سے نیچے اتر رہا تھا۔ پرنسپل سبرمنیم کے مارنے سے طالب علم کا کان زخمی ہوگیا تھا جس پر اسکول کی ٹیچر جیوتی ،طالب علم کو مقامی ایریا  اسپتال لے گئیں جہاں  اس کی ابتدائی طبی امداد کی گئی۔کچھ دن کے بعد ، طالب علم  چھٹیاں منانے اپنے گھر ورنگل چلا گیا ۔اور والدین کو پرنسپل کی جانب سے مار پیٹ کرنے کے واقعہ سے واقف کروایا ۔جس پر سریواستو کی والدہ اور اس کے رشتہ دار پیر کو اپنے بیٹے کے ساتھ اسکول پہنچے۔ اور پرنسپل سبرامنیم سے مارنے کی وجہ دریافت کی ۔تاہم وجہ بتانے کے بجائے پرنسپل  گالی گلوچ شروع کردی ۔پرنسپل کے رویہ کے خلاف دھرنا دیا گیا اور پولیس میں شکایت کی گئی ، سرور نگر پولیس نے پرنسپل کو تحویل میں لیا اور اسٹیشن لے گئے.۔ ایس آئی روی کے مطابق یہ مقدمہ جووینائل جسٹس ایکٹ کے تحت درج کرتے ہوئے  تفتیش کی جارہی ہے۔

Post source : Urduleaks