February 25, 2020

قرض حاصل کرنے والوں میں حیدرآبادی نوجوانوں کو دوسرا مقام

قرض حاصل کرنے والوں میں حیدرآبادی نوجوانوں کو دوسرا مقام

حیدرآباد- 21 جنوری( اردو لیکس)  اپنے شوق اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سب سے زیادہ قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں میں حیدرآباد کے نوجوان دوسرے نمبر پر ہیں سب سے زیادہ قرض لینے والے نوجوانوں میں بنگلور ملک بھر میں سرفہرست ہے قرض فراہم کرنے والی فینانس کمپنی “کیش ای ” نے اپنی تازہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوجوان طبی اخراجات اور الیکٹرانک آلات کی خریداری کے لئے زیادہ قرض لے رہے ہیں۔ صرف 10٪ ایسی خواتین ہیں جو ان کے ایپ سے قرض لیتی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 31 سے 38 سال کی عمر کے نوجوان قرض لینے والوں میں شامل ہیں جو مجموعی قرض کا 52 فیصد ہے۔ پچھلے سال زیادہ  قرض لینے والے شہروں میں ممبئی کا پہلا مقام تھا۔ لیکن اس سال بنگلور ہے۔ بنگلور کے بعد حیدرآباد میں گھریلو قرضوں اور پرسنل لون زیادہ حاصل کیا گیا۔ حیدرآبادی نوجوانوں میں پچیس سے 50 ہزار کمانے والے ان قرضوں کی طرف تیزی سے راغب ہورہے ہیں۔ وہ چھ سے  ایک سال کے  اندر قرضوں کی ادائیگی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

Post source : Urduleaks