February 26, 2020

افضل گرو کو قربانی کا بکرا بنایا گیا : اداکارہ سونی رزدان

افضل گرو کو قربانی کا بکرا بنایا گیا : اداکارہ سونی رزدان

 نئی دہلی -21 جنوری ( اردو لیکس) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رزدان نے پارلیمنٹ پر حملے میں سزا یافتہ افضل گرو کی پھانسی پر سنسنی خیز بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ افضل گرو کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ۔انصاف کی دججیاں کس طرح اڑتی ہیں افضل گرو  اس کی واضح مثال ہے  سونی رزدان جو خود بھی اداکارہ ہیں نے سوال کیا کہ  اگر افضل بے قصور تھے تو کون ان کی جان واپس لا سکتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سزائے موت کو ہلکا نہیں لیا جانا چاہئے انہوں نے افضل گرو کی قربانی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔افضل گورو کے لکھے ہوئے مکتوب انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دیویندر سنگھ نے ان پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ کشمیر سے ایک دھشت گرد کو دہلی لائیں  اور  اسی مکتوب میں گرو نے انکشاف کیا کہ اسی دھشت گرد کو پارلیمنٹ پر حملے میں ماخوذ کیا گیا تھا۔ اس مکتوب کے تناظر میں ، ڈی جی پی سے  تحقیقات کیوں نہیں کی گئی ۔

Post source : Urduleaks