جرائم و حادثات

حیدرآباد:سڑک حادثہ میں لڑکی جاں بحق۔ والد اور بہن زخمی

حیدرآباد: جمعرات کی رات حیدرآباد کے لنگر حوض پولیس اسٹیشن کے حدود میں رونما سڑک حادثہ میں ایک لڑکی کی موت ہو گئی جب کہ اس کا باپ اور چھوٹی بہن زخمی ہو گئے۔

متاثرہ کی شناخت سید نسرین بیگم (18) سال کے طور پر کی گئی ہے جو انٹرمیڈیٹ کی طالبہ تھی۔ حادثہ میں لڑکی کے والد سید غوث (48) سال اور بہن سید نمیرہ بیگم (10)‌سال شامل ہی۔ اس خاندان کا تعلق ٹولی چوکی،برنداون کالونی سے بتایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ تینوں بائیک پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ ٹرک ڈرائیور وینکٹیا تیزی سے گاڑی چلا رہا تھا، اس نے اسٹیئرنگ پر قابو کھو دیا اور پیچھے سے بائیک کو ٹکر دے دی۔ حادثہ میں لڑکی کے والد اور بہن زخمی بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button