March 30, 2020

سالانہ 5 لاکھ آمدنی والوں کو کوئی ٹیکس نہیں : پارلیمنٹ میں عام بجٹ

سالانہ 5 لاکھ آمدنی والوں کو کوئی ٹیکس نہیں : پارلیمنٹ میں عام بجٹ

نئی دہلی- یکم فروری( اردو لیکس) مرکزی حکومت نے آج پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کردیا ہے وزیر فینانس نرملا سیتا رامن نے بجٹ پیش کرنے کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ اس مرتبہ ٹیکس کی ادائیگی میں کافی راحت دی گئی ہے سالانہ ڈھائی لاکھ سے 5 لاکھوں روپے آمدنی والوں کو ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ٹیکس کے سلاب میں بھی کمی کی گئی ہےاسی طرح  انکم ٹیکس میں  بہت بڑی تبدیلیاں کی ہیں تاکہ متوسط ​​طبقہ کو فایده پہنچایا جا سکے ۔  5 سے 7.5 لاکھ کے درمیان سالانہ آمدنی حاصل کرنے والوں کو 10 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔ اسی طرح 7.5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک کمانے والوں کے لئے 15 فیصد ٹیکس ، 10 لاکھ روپے سے 12.5 لاکھ روپے آمدنی والوں کو 20 فیصد ٹیکس اور روپے۔ 12.5 سے 15 لاکھ روپے سالانہ آمدنی والوں کو25 فیصد ٹیکس،  15 لاکھ روپے سے زیادہ کمانے والوں کے لئے 30 فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے 

Post source : Urduleaks