September 21, 2020

این آر ایز پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ – نرملا سیتا رامن کی وضاحت

این آر ایز پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ – نرملا سیتا رامن کی وضاحت

نئی دہلی -2 فروری ( اردو لیکس) وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے آج کہا کہ  غیر مقیم ہندوستانیوں ( این آر ایز) کو صرف وہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا جو وہ ہندوستان میں کماتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی آمدنی پر دوسرے ممالک میں ٹیکس ادا کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ بجٹ میں متعارف کرائے گئے نئے ٹیکس نظام کے بارے میں الجھن میں نہ پڑیں۔ این آر آئی دوسرے ممالک میں بھی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔لیکن انہیں یہاں کی جائیداد سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا حکومت کو حق ہے۔ اس سلسلے میں وزارت فینانس نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کیا۔ ہندوستان کے شہری کی حاصل کردہ آمدنی پر کسی دوسرے ملک میں ٹیکس نہیں لگایا جاتا ہے۔لیکن اس سے ہندوستان میں کاروبار یا پیشے سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس عائد ہوتا ہے۔ 

Post source : Urduleaks