March 30, 2020

اب گوگل سے موبائل ری چارج کی بھی سہولت

اب گوگل سے موبائل ری چارج کی بھی سہولت

حیدرآباد- 4 فروری( اردو لیکس)  گوگل نے اب موبائل ری چارج کرنے کی سہولت بھی فراہم کی ہے اس کے لئے گوگل نے  نئی فیچر کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔ گوگل پے منٹ کے گیٹ ویز ہیں لیکن وہاں موبائل ری چارج کرنے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔لیکن اب گوگل نے اس خلا کو بھی پر کردیا ہے

گوگل نے ہندوستان میں کئی ٹیلی کام کمپنیوں ایئرٹیل ، ووڈافون آئیڈیا ، ریلائنس جیو اور بی ایس این ایل کے ساتھ معاہدہ کیا ہے آپ موبائل ری چارج کرنے کے لئے گوگل کے سرچ بار میں “پریپیڈ موبائل ری چارج ” ٹایپ کریں اس کے ساتھ ہی نیا فیچر ڈسپلے ہوگا ۔جس میں موبائل نمبر درج کرکے اور تفصیلات دے کر ری چارج کرسکتے ہیں۔

Post source : Urduleaks