September 21, 2020

درجہ حرارت میں اضافہ پر کروناوائرس کے مشتبہ کیسس میں ہو گی کمی۔ وزیر صحت

درجہ حرارت میں اضافہ پر کروناوائرس کے مشتبہ کیسس میں ہو گی کمی۔ وزیر صحت

حیدرآباد-8 فروری( اردو لیکس) وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں درجہ حرارت میں اضافہ پر کروناوائرس کے مشتبہ افراد میں کمی ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب تک ریاست میں کرونا وائرس کے تقریبا 70مشتبہ افراد کے معائنے کروائے گئے تاہم ایک میں بھی یہ وائرس نہیں پایا گیا۔انہوں نے کہاکہ قبل ازیں ان مشبتہ افراد کے خون کے نمونے پونے بھیجنے پڑتے تھے تاہم موجودہ طورپر ریاست کے گاندھی اسپتال میں ہی 6تا7گھنٹوں میں ان نمونوں کی جانچ کاکام کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وائرس پر بلیٹن حکومت کی جانب سے جاری کرنے پر عوام میں بھروسہ پیدا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسپتالوں میں علحدہ وارڈس قائم کرتے ہوئے مشتبہ افراد کے معائنے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وائرس کوروکنے کے لئے تلنگانہ حکومت چوکس ہوگئی ہے۔شہر کے گاندھی اسپتال،فیور اسپتال،چیسٹ اسپتال میں اس کے مشتبہ مریضوں کے علحدہ وارڈس بنائے گئے ہیں۔

 

Post source : urduleaks news netwok