February 20, 2020

سرکاری اراضی کو ارکان خاندان کے نام منتقل کرنے والے اوٹکور کے 3 وی آر ایز معطل

سرکاری اراضی کو ارکان خاندان کے نام منتقل کرنے والے اوٹکور کے 3 وی آر ایز معطل

 

اوٹکور-12 فروری ( اردو لیکس) ضلع کلکٹر ناراٸن پیٹ داسری ہری چندنا نے اوٹکور منڈل کے 3 وی آر ایز کو معطل کرتے ہوٸے احکامات جاری کٸے۔تفصیلات کے مطابق اوٹکور منڈل کے ریونیو ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے وی آر اے بھیم راٶ’ جیوتی’ راجو’چند دن قبل سرکاری اراضی کو اپنے افراد خاندان کے نام پٹہ پاس بک کرتے ہوٸے جملہ 21 ایکر 81 گنٹہ قبضہ کرلیا تھا۔اور اس اراضی  پر حکومت تلنگانہ کی اسکیم راعیتو بندھو سے فاٸدہ حاصل کیاتھا اور مقامی بینک سے 3,48,000 روپٸے قرض حاصل کیاتھا۔سرکاری اراضیات کی حفاظت کرنے کے بجاٸے ریونیو عہدیداروں نے غیر قانونی طور پر موقعہ کا فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے اپنے افراد خاندان کے نام درج کرکے سرکاری اراضی کو ضبط کیا۔ اس کاررواٸی میں اعلی عہدیداران بھی شامل ہیں۔

Post source : Urduleaks