February 20, 2020

یوگا کو اسکولوں میں لازمی قرار دیا جائے : ریاستی وزیر ہریش راو

یوگا کو اسکولوں میں لازمی قرار دیا جائے : ریاستی وزیر ہریش راو

حیدرآباد -12 فروری ( اردو لیکس)  تلنگانہ کے وزیر فینانس ہریش راو نے ریاست کے اسکولوں میں یوگا کو لازمی قرار دینے پر زور دیا ہے سنگاریڈی میں یوگا کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد ہریش راو نے کہا کہ یوگا سے انسان زیادہ دنوں تک زندہ رہتا ہے اور وہ بیمار نہیں ہوتا ۔انھوں نے کہا کہ اسکولی بچوں کو یوگا ضروری ہے یوگا سے بچوں کی صحت اچھی رہتی ہے اور ان کے ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے اس لئے وہ سرکاری اور خانگی اسکولوں میں یوگا شروع کرنے پر زور دے رہے ہیں 

Post source : Urduleaks