February 20, 2020

یونیورسٹی آف حیدرآباد کی طالبہ کو اب تک کا بڑا پیکج

یونیورسٹی آف حیدرآباد کی طالبہ کو اب تک کا بڑا پیکج

حیدرآباد-13 فروری( اردو لیکس)یونیورسٹی آف حیدرآباد میں  اسکول آف کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنس  کی طالبہ وی نندنی سونی کو ایڈوبیس سسٹمس نے کیمپس پلیسمنٹ میں منتخب کیا ہے جس میں نندنی کو سالانہ 43 لاکھ روپے کے پیکج کا پیشکش کیا ہے ایڈوبس سسٹمس کے تقررات کے چار راونڈ میں نندنی سونی کا انتخاب کیا گیا ۔یہ یونیورسٹی آف حیدرآباد  کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا پیکیج ہے۔نندنی سونی نے اپنی اسکول کی تعلیم ایٹمی توانائی سنٹرل اسکول (اے ای سی ایس) ، بوئسر ، مہاراشٹر سے کی تھی۔ اس کے بعد سینٹ زاویرس ، احمد آباد سے بیچلرز ( بی سی اے) اور اس کے بعد حیدرآباد یونیورسٹی میں ماسٹرز ( ایم سی اے) میں داخلہ لیا۔

Post source : Urduleaks