September 30, 2020

نوٹ بندی کی تائید کا ہمیں افسوس ہے : کے ٹی آر

نوٹ بندی کی تائید کا ہمیں افسوس ہے : کے ٹی آر

حیدرآباد-13 فروری( اردو لیکس)تلنگانہ کے وزیر تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ سی اے اے کے عوام کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا“ہم سی اے اے کے بارے میں بہت واضح ہیں۔ ہم سی اے اے میں مسلمانوں کو شامل نہ کرنے کے خلاف ہیں۔“انہوں نے بتایا کہ ان کی پارٹی نے سی اے اے کے خلاف پارلیمنٹ میں ووٹ دیا تھا۔ مسٹر راو قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ٹائمس ناو سمٹ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کے پاس کئی بڑے مسائل ہیں جس کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کا موقف سی اے اے پر واضح ہے۔ہم نے سی اے اے میں مسلمانوں کو شامل نہ کرنے کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوٹ بندی نے ہندوستانی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔ہمیں اس بات پرافسوس ہے کہ ہم نے ابتدا میں نوٹ بندی کی حمایت کی تھی۔اور اسمبلی میں نوٹ بندی کے فیصلہ کی تائید میں قرار داد منظور کی تھی کیونکہ مودی نے نوٹ بندی سے معشیت کو مستحکم کرنے کا وعدہ کیا تھا حکومت ہند  یاد رکھے کہ ملک کی ریاستیں مستحکم ہوں گی تو ملک مستحکم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اور بی جے پی نے ملک کو گزشتہ کئی برسوں سے مایوس کیا۔انہوں نے اس احساس کا اظہار کیا کہ ہندوستان میں آج کوئی بھی حقیقی قومی پارٹی نہیں ہے کیونکہ دونوں جماعتوں کی تمام ریاستوں میں کوئی مناسب موجودگی نہیں ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ مستقبل علاقائی جماعتوں کا ہے جو روز بروز مستحکم ہوتی جارہی ہیں۔

Post source : Urduleaks