August 15, 2020

کجریوال کی تقریب حلف برداری میں عام لوگوں کو دی گیی شرکت کی دعوت

کجریوال کی تقریب حلف برداری میں عام لوگوں کو دی گیی شرکت کی دعوت

نئی دہلی -13 فروری ( اردو لیکس)  کسی بھی ریاست ‌‌‌‌کے چیف منسٹر کی تقریب حلف برداری میں اہم اور منتخب شخصیتوں کو مدعو کیا جاتا ہے لیکن عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے اپنی‌تقریب حلف برداری میں عام‌لوگوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ تقریب حلف برداری اتوار کی صبح رام‌لیلا میدان میں مقرر ہے۔ کجریوال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے آ پ کا بیٹا تیسری بار دہلی کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لے رہا ہےاپنے بیٹے کو آشیرواد دینے ضرور آنا۔واضح رہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھر تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی کو آٹھ نشستوں ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌ پراکتفا کرنا پڑا اور کانگریس پچھلی مرتبہ کی طرح اس بار بھی کھاتہ بھی نہیں کھول سکی۔

Post source : Urduleaks news network