August 15, 2020

پی ایف آئی اور جماعت اسلامی کے خلاف کانگریس لیڈر جے رام رمیش کے سنگین ریمارک

پی ایف آئی اور جماعت اسلامی کے خلاف کانگریس لیڈر جے رام رمیش کے سنگین ریمارک

نئی دہلی -13 فروری ( اردو لیکس/ ایجنسی)  کانگریس کے سینر لیڈر و سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے جماعت اسلامی اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو فرقہ پرست جماعت تعبیر کرتے ہوئے کانگریس کی اعلی قیادت کو خبردار کیا کہ وہ آر ایس ایس کی طرز پر اقلیتوں کی فرقہ پرست پی ایف آئی ہو یا جماعت اسلامی کے ساتھ سخت گیر موقف اختیار کریں ۔انھوں نے دہلی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے بدترین مظاہرے کے بعد کانگریس کے قایدین کے مختلف بیانات پر تبصرہ کیا ۔کیرالا میں ایک قومی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے جے رام رمیش نے کانگریس قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ اقلیتوں کے ساتھ نرم گوشہ رکھنے کی پالیسی کو ختم کردے ۔ورنہ اسی طرح کے نقصان کا پارٹی کو سامنا کرنا پڑے گا ۔سابق وزیر نے کہا کہ کانگریس کو کسی بھی قسم کی فرقہ پرستی کے خلاف سخت موقف اختیار کرنا چاہیے ۔بی جے پی نے دہلی اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی تقسیم کے لئے شاہین باغ میں شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کا استعمال کیا۔ تاہم ، بی جے پی کو کامیابی نہیں ملی لیکن کانگریس کے نتائج بھی اچھے نہیں رہے۔ کانگریس کے لئے یہ شکست کورونا وائرس کی طرح ہوگئی ہے ، جس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ ہمیں اپنی انا ترک کرنا ہوگا۔ اقتدار سے چھ سال دور رہنے کے بعد بھی ہم میں سے کچھ ایسے سلوک کر رہے ہیں جیسے وہ وزیر ہوں۔

Post source : Urduleaks