February 20, 2020

تلنگانہ میں این پی آر پروضاحت

تلنگانہ میں این پی آر پروضاحت

حیدرآباد 14 فروری (اردولیکس) ریاست تلنگانہ میں یکم اپریل سے شروع ہونے والی مردم شماری کو لے کرلوگوں میں تشویش کی لہرپائی جاتی ہے ایسے میں حکومت کی جانب سے واضح طورپرکہا گیا ہے کہ یہ سینسس ہے اس کا این پی آریعنی نیشنل پاپولیشن رجسٹرسے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سرکاری زرائع کے مطابق دس سال میں ایک مرتبہ مردم شماری کروائی جاتی ہے اوراس مرتبہ بھی وہی عمل کروایا جانے والا ہے اورحکومت کی جانب سے صرف مردم شماری کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے این پی آرکیلئے اعلامیہ کی اجرائی عمل میں نہیں آئی۔ عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ تشویش میں نہ پڑیں یہ عمل صرف اورصرف مردم شماری کا ہے اس کا این پی آرسے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Post source : urduleaks