February 20, 2020

سلمان خان سے ملنے کا شوق سایکل پر کیا 600 کیلو میٹر کا سفر

سلمان خان سے ملنے کا شوق سایکل پر کیا 600  کیلو میٹر کا سفر

نئی دہلی 14 فروری (اردولیکس) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے ملاقات کے لئے ایک شخص نے سائیکل پر 600 کلومیٹر کا سفر طے کیا ہے۔ آسام کے مقام ٹنسکیہ سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ بھوپین لکسن،سلمان خان کے پرستار ہیں۔ بھوپین نے 8 فروری کو اپنے آبائی شہر جاگون سے سفر شروع کیا اور 13 فروری کو وہ گوہاٹی پہنچے۔ انھیں معلوم ہوا کہ سلمان خان کل ہفتہ کو گوہاٹی میں منعقد ہونے والی فلم فیئر ایوارڈ تقریب میں شرکت کریں گے۔

Post source : urduleaks news network