July 05, 2020

حیدرآباد میں این پی آر کے خلاف انوکھا احتجاج – نوجوان نے گھر پر لگا دیا وارننگ بورڈ

حیدرآباد میں این پی آر کے خلاف انوکھا احتجاج – نوجوان نے گھر پر لگا دیا وارننگ بورڈ
Photo Credit To Social media

حیدرآباد-14فروری( اردو لیکس)تلنگانہ حکومت کی جانب سے مردم شماری اور این پی آر شروع کئے جانے کی اطلاعات کے درمیان حیدرآباد کے ایک نوجوان نے اپنے مکان کے باہری دیوار پر این پی آر کے خلاف ایک تختی نصب کردی ہے جس میں مردم شماری کے لئے ان کے گھر آنے والے شمار کنندگان انومیٹرس کو انتباہ دیا کہ وہ این پی آر میں شامل 7 نئے سوالات کے حذف ہونے کے بعد ہی آئیں ۔وارننگ کے نام سے تحریر کردہ اس پیغام میں نوجوان نے آر پر ان 9 سوالات کو تحریر کیا جس کی مسلمان مخالفت کررہے ہیں حیدرآباد کے معراج کالونی ٹولی چوکی کے ایک مکان شفا منزل پر نصب یہ تختی اور نوجوان کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے اور اس نوجوان کی کئی لوگوں نے ستایش کی

Post source : Urduleaks