February 20, 2020

ڈاکٹر کفیل خان پر قومی سلامتی ایکٹ نافذ

ڈاکٹر کفیل خان پر قومی سلامتی ایکٹ نافذ

لکھنو-14 فروری( اردو لیکس) گورکھپور کے ڈاکٹر کفیل خان پر قومی سلامتی ایکٹ نافذ کیا گیا ہےشہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرے کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر کفیل خان پر قومی سلامتی ایکٹ ( این ایس اے )کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (کرائم) آشوتوش دویدی نے کہا کہ علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ نے خان کے خلاف این ایس اے نافذ کیا ہے۔این ایس اے کے تحت حکومت کسی شخص کو  نظربند رکھ سکتی ہے ، اگر   وہ شخص قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ڈاکٹر خان کو گذشتہ سال دسمبر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں سی اے اے پر تقریر کرنے پر ممبئی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس تقریر کے لئے ان پر مختلف مذاہب کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Post source : Urduleaks