June 04, 2020

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ماں اور بیٹی کا بے دردی سے قتل

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ماں اور بیٹی کا بے دردی سے قتل

حیدرآباد-14 فروری( اردو لیکس ) حیدرآباد کے پرانے شہر میں ماں اور بیٹی کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چندرائن گٹہ کے غازی ملت کالونی میں 60 سالہ شہزادی بیگم اور ان کی 32 سالہ بیٹی فریدہ بیگم کا اس وقت قتل کردیا گیا جب مکان میں مرد حضرات نہیں تھے۔بتایا گیا ہے کہ محمد حسین  نامی شخص اپنے ارکان خاندان کے ساتھ غازی ملت کالونی میں رہتے ہیں۔ جمعہ کی صبح 8 بجے ، حسین کچھ کام کے لئے گھر سے باہر روانہ ہوئے اور ان کی دو بیٹیاں اسکول گئیں تھیں۔گھر میں بیوی شہزادی بیگم اور ان کی بیٹی فریدہ بیگم تھیں۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس پہنچ گئی اور تفشیش شروع کردی ۔ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ رحمان نامی شخص پر قتل کا شبہ کیا جا رہا ہے جو ان کا رشتہ دار بتایا گیا ۔فریدہ بیگم کا شوہر دبئی میں برسر روزگار بتایا گیا ۔پولیس تمام تفصیلات حاصل کررہی ہے

Post source : Urduleaks