March 30, 2020

نریندرمودی کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت

نریندرمودی کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت
Photo Credit To File

نئی دہلی- 14 فروری( اردو لیکس) عام آدمی پارٹی کے سربراہ و چیف منسٹر دہلی اروند کیجریوال نے اتوار کے روز رام لیلا گراؤنڈس میں منعقد ہونے والی اپنی حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کیا ہے جہاں وہ تیسری بار دہلی کے چیف منسٹر کے عہدے کا حلف لیں گے۔حالیہ اسمبلی انتخابات میں کیجریوال کی پارٹی نے بی جے پی کو شکست دی تھی اور 70 رکنی دہلی اسمبلی میں 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقتدار کے قبضہ کو برقرار رکھا تھا۔ 

Post source : Urduleaks