September 30, 2020

تانڈور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف انسانی زنجیر

تانڈور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف انسانی زنجیر

وقارآباد -14 فروری ( اردو لیکس) تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے تانڈور میں جواینٹ ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام انسانی زنجیر بناتے ہوئے بعدنمازجمعہ زبردست احتجاج کیا گیا ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بعد نماز جمعہ بڑے پیمانہ پر “انسانی زنجیر کے طور پر ”احتجاج منظم کیا گیا جس کو شہر تانڈور کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے کامیاب بنایا اس موقع پر مظاہرین نے آزادی کے فلک شگاف نعرے لگائے اور اس کالے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور عہد کیا کہ جب تک مرکزی حکومت اس کالے قانون کو واپس نہیں لیتی اس وقت تک مسلسل احتجاج جاری رہے گا تین کلو میٹر طویل اس “انسانی زنجیر”احتجاج میں جو نظام شہید درگاہ قدیم تانڈور تا ولیم مون چوک منعقد کیا گیا جس کو بڑے پیمانہ پر کامیاب بنانے کے لئے شہر کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت(1:40 نماز جمعہ رکھی گئی تھی۔

“انسانی زنجیر”احتجاج شہر تانڈور میں اپنی نوعیت کا پہلا احتجاج ہے جس کو منظم اور کامیاب بنانے کے لئے تانڈور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام اراکین اور نوجوانان شہر مسلسل کئی روز سے انتظامات میں لگے ہوئے تھے جو الحمدللہ انتہائی کامیاب رہا. اور اس احتجاج کے دوران پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا.

Post source : Urduleaks