September 30, 2020

عادل آباد میں جاوا این جی او کا کینڈل مارچ – پلوامہ کے شہیدوں کو خراج

عادل آباد میں جاوا این جی او کا کینڈل مارچ – پلوامہ کے شہیدوں کو خراج

عادل آباد14-فروری(اردو لیکس)جاوا این جی او عادل آباد کی جانب سے پلوامہ کشمیر سانحہ جو 14 فروری 2019 کو ’’سی آر پی ایف‘‘ جوانوں کے ساتھ پیش آیا اس سلسلہ میں آج عادل آباد کے این ٹی آر چوک پر کینڈل مارچ کا انعقاد عمل میں آیا۔اور 14 فروری کو یوم سیاہ قرار دیا۔جئے جوان جئے کسان”کے نعرے لگائےگئے۔اس موقع پر معتمد تنظیم سلیم پاشاہ نے اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پلوامہ کے اندوہ ناک حادثہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے اس حملہ کو بزدلانہ عمل قرار دیا اور فرمایا اس کی جتنی بھی مذمت واحتجاج کیا جائے کم ہے، اور فرمایا کہ شہدائے وطن کو ہم دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پلوامہ کے سی آر پی ایف کے جوانوں پر حملہ ملک کی سلامتی اور اس کی روح پر حملہ کرنے کے مترادف ہے، ساتھ ہی ساتھ ملک کے پرآشوب حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے یہ اپیل کی کہ بلا تفریق مذہب وملت ایک ہندوستانی ہونے کے ناطے ملک مخالف طاقتوں کے خلاف متحد ہوجائیں، موصوف نے مزید فرمایا کہ کسی کو ناحق قتل کرنا ناجائز حرام اور غیر انسانی فعل ہے، جس کی اجازت دنیا کا کوئی مذہب نہیں دیتا ہے، اس دکھ کی گھڑی میں ہم ملک کے ساتھ کھڑے ہیں اور شہید ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم دہشت گردی اور بدامنی کی مذمت کرتے ہیں؛ بلکہ ان قوتوں کی بھی مذمت کرتے ہیں جو کسی بھی ملک میں دہشت گردی کو خاص مذہب سے جوڑتے ہیں۔انہوں نے مرکزی حکومت سے شہیدوں کے افراد خاندان کو ایکس گریشیاء اور سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر صدرجاوا فیاض احمد شمع؛سید کلیم؛عرفات خان؛عبدالعزیز؛یاسر اور دوسرے موجود تھے۔

Post source : Urduleaks